اپوزیشن رہنمائوں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی

کراچی(آئی این پی)اپوزیشن رہنمائوں کی سندھ میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔دوسری جانب اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ، دونوں ملاقاتوں میں ڈاکٹر قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔