چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی، گورنر سندھ نہال ہاشمی ،غوث شاہ سمیت کاروباری ، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی
ملک ابراہیم کی شادی بٹ خاندان میں ہوئی، نکاح مولانا بشیر فاروقی نے پڑھایا، شرکا نے نیک خواہشات کا اظہارکیا
کراچی(بیورورپورٹ) پاکستان آبزرور کے چیف ایڈیٹر فیصل زاہد ملک کے صاحبزادے ملک ابراہیم کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شاہراہ فیصل پر واقع مقامی بینکوئٹ میں منعقدہ تقریب میں سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سے جبکہ گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کراچی سے شرکت کی۔ فیصل زاہد ملک اسلام آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ پاکستان آبزرور کے چیف ایڈیٹر ہیں اور کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے بھی ان کے دیرینہ مراسم ہیں۔ملک ابراہیم کی شادی کراچی میں مقیم بٹ خاندان میں ہوئی۔ نکاح معروف سماجی شخصیت اور سیلانی ویلفیئر کے روح رواں مولانا بشیر فاروقی نے پڑھایا۔ تقریب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، معروف تجزیہ نگار و اینکر پرسن غازی صلاح الدین، نواب زادہ جام فاروق علی خان، مولانا آزاد جمیل، سید صفدر شاہ، ایڈووکیٹ ندیم شیخ، امتیاز علی عباسی، نعیم میمن، فضل کریم دادا بھائی، امجد رانا، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر زاہد انصاری، سید اسد شاہ اور انظار علی کھوکھر سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔تقریب میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے والد اور سابق گورنر معین حیدر کے صاحبزادے سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شرکا نے ملک ابراہیم اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا کی۔