ملک برادری کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود سے این اے 117 اور پی پی 145 کی یوسی 9 کے وفد نے ملک ساجد کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک برادری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان سمیت پارٹی کی دیگر قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلدیاتی اور قومی انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔میاں خالد محمود نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا اور شرکاء￿  نے پارٹی کی حمایت میں آئی پی پی کا پرچم بھی لہرایا۔