عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں کا خیرمقدم کیا ‘نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سرداد تنویر الیاس نے پاکستان پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سردار تنویر الیاس نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ان کے ساتھ آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے سیاست دانوں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت انصار ابدالی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی شامل ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور نئے شامل ہونے والے رہنمائوں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔