پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ڈرافٹ: گوادر یا لاہور؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ڈرافٹ: گوادر یا لاہور؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ اس سوال کا جواب ایک یا دو دن میں متوقع ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کا ڈرافٹ ممکنہ طور پر لاہور میں کرانے کا امکان ہے۔ ابتدائی طور پر ڈرافٹ گوادر میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔لاہور منتقل ہونے کی صورت میں ڈرافٹ شاہی قلعہ میں کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اور اس کو غیر معمولی انداز میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے 11 جنوری کو گوادر میں ڈرافٹ کرانے کا اعلان کیا تھا، لیکن لاجسٹک مسائل نے اس فیصلے میں تبدیلی کر دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا، اور اس ایونٹ کے لیے تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔