پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے لیے بنگلادیش کے معروف فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن نے بھی اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے اوپنگ بیٹر جیسن روئے نے بھی سیزن 10 کے لیے سائن اپ کیا تھا، وہ پہلے بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ، آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ وِلی نے بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے اور اس کے بعد 11 جنوری 2025 کو گوادر میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ہوگی، جس میں مختلف فرنچائزز اپنے منتخب کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔