پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کے تمام میچز اور ڈرافٹ پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جو کہ 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول ہے۔ ڈرافٹ کی میزبانی لاہور یا کراچی میں سے کسی ایک شہر میں کی جائے گی، تاہم بیرون ملک ڈرافٹ یا ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل کرانے کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان نے یہ موقف اختیار کیا کہ فی الحال لاجسٹک اخراجات کی بنا پر پی ایس ایل کے میچز اور ڈرافٹ کو بیرون ملک کرانا مناسب نہیں ہے۔
ان تجاویز کو مسترد کرنے کی وجہ لاجسٹک اخراجات کو بتایا جا رہا ہے، اور فرنچائز مالکان کا ماننا ہے کہ اس سیزن کو پاکستان میں ہی بہتر طریقے سے کرایا جا سکتا ہے۔پی ایس ایل کے میچز پاکستان کے چار شہروں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیزن میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور یہ ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک جاری رہے گا۔
یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی کامیابی اور مقامی کرکٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا، کیونکہ پی ایس ایل کا یہ سیزن مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔