شارجہ پولیس نے ایک نئے انکشاف کے ذریعے شہریوں کو حیران کن خبر دی ہے کہ شارجہ میں بھکاری محض ایک گھنٹے میں 367 درہم (تقریباً 28 ہزار پاکستانی روپے) کما رہے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شارجہ پولیس نے ایک تجربے کے دوران ایک اہلکار کو بھکاری کے بھیس میں سڑک پر بھیجا۔ اس اہلکار نے صرف ایک گھنٹے میں 367 درہم جمع کر کے یہ ثابت کیا کہ بھیک مانگنے والے کیسے بغیر کسی حقیقی ضرورت کے لوگوں سے پیسے حاصل کر لیتے ہیں، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں۔پولیس نے اس تجربے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح لوگ بھکاری کے پاس آ کر پیسے دیتے ہیں، اور وہ ایک گھنٹے میں معقول رقم جمع کر لیتا ہے۔شارجہ پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھکاریوں کو پیسے دینے سے گریز کریں اور انہیں روزگار کی طرف مائل کرنے کی کوشش کریں۔ مزید براں، پولیس نے ان بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیے 80040 یا 901 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔