موت کے بعد مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد

موت کے بعد مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد

بھارت کے کرناٹک ریاست کے منڈیا شہر میں ایک بزرگ خاتون کے انتقال کے بعد گھر سے ملنے والی خطیر رقم نے علاقہ مکینوں کو حیران کردیا ہے۔

خاتون کی شناخت حور کے نام سے ہوئی ہے، جو منڈیا کے گٹالو لے آؤٹ میں رہائش پذیر تھی اور کئی سال سے مسجد کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگ کر اپنی گزر بسر کرتی تھی۔ وہ اکثر لوگوں سے یہ شکایت کرتی تھی کہ اس کے خاندان والے اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے، اس لیے اسے لوگوں سے مدد مانگنی پڑتی ہے۔خاتون کے انتقال کے بعد جب اس کے گھر کی تلاشی لی گئی، تو وہاں نوٹوں اور سکوں سے بھری بوریاں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ رقم کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس میں 30 لاکھ بھارتی روپے سے زائد رقم موجود ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 87 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق، مجموعی رقم تقریباً 30 سے 40 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔برسوں تک مسجد کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگنے والی خاتون کے پاس اتنی بڑی رقم کا ہونا علاقے میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ اس بات پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اس نے یہ رقم کب اور کیسے جمع کی، تاہم اس واقعے نے مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔