پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی: ذرائع پی آئی اے
برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی :ذرائع
لاہور(رپورٹ:عدنان ملک)یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ پر سے پابندی ہٹانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہوگئی‘ذرائع کے مطابق برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہوجائے گا‘برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم 15 سے 17 جنوری2025ء کو کراچی پہنچے گی ‘برطانوی ڈی ایف ٹی نے استثنی کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی ‘برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی‘ ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گا۔دوسرے مرحلے میں لندن اور دیگر شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔