کراچی بندرگاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال

براہ راست یورپی شپنگ سروس سے برآمدکنندگان کو ریلیف ملے گا:وفاقی وزیر جنید انوار چودھری
اسلام آباد(آئی این پی ) کراچی  بندرگاہ سے یورپ  کیلئے   براہ راست شپنگ سروس بحال کر دی گئی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری  نے  کہا ہے  7 یورپی بندرگاہوں کے لئے   شپنگ رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں جنید انوار چوہدری  نے کہا کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے یورپ کیلئے  ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے، ایم ایس سی نے پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کر دی، اس براہ راست یورپی شپنگ سروس سے برآمدکنندگان کو ریلیف ملے گا