لاہور (زیڈ این این) پنجاب اسمبلی میں اسرائیل کی ایران پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مذکورہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ پنجاب کی چیف آرگنائزر راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 200 جنگی طیاروں کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایران کے چھ ایٹمی سائنسدان اور متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈرز شہید ہوئے۔قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن اور مشرقِ وسطیٰ کے استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا سخت نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے۔راحیلہ خادم حسین نے قرارداد میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اسرائیلی حملہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔