انٹرنیٹ کے بغیر ڈیجیٹل اکانومی نہیں بڑھ سکتی:مفتاح اسماعیل

 حکومت اپنے خراجات کم کرنے کو تیار نہیں، ایک پیسے کی اصلاحات نہیں کی گئیں
  پی ٹی آئی نے فوج سے اتنی لڑائی کرلی  ن لیگ اور فوج کو قریب تر کردیا:سابق وزیر خزانہ
  اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے  انٹرنیٹ کے بغیر ڈیجیٹل اکانومی نہیں بڑھ سکتی، بلکہ معیشت کو نقصان ہورہا ہے،انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوان فری لانسنگ کرکے پیسے کماتے ہیں،کیا ملک کو اپنی جاگیر کے طور پر رکھا ہے کہ بس حکمرانی ہی کرنی ہے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے  کہا  حکومت اپنے خراجات کم کرنے کو تیار نہیں، حکومت نے وزیرمشیروں کی تعداد بھی کم نہیں کی، ہم صوبوں کا کام وفاق کو دیا ہوا ہے، لوکل گورنمنٹ کا کام صوبوں کو دیا ہوا ہے ، صوبے ناکام ہوچکے ہیں، مقامی سطح پر سکول اور ہسپتال لوکل گورنمنٹ کو چلانے چاہئیں ‘انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے فوج سے اتنی لڑائی کرلی کہ ن لیگ اور فوج کو قریب تر کردیا ہے۔ نوازشریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید سے جتنی بھی لڑائی لڑی تھی ان کے پیچھے سے شہبازشریف رابطے بڑھا رہے تھے۔ عمران خان کو ایک بات سمجھ لینی چاہئے کہ 2014 نہیں جہاں آئی ایس آئی ان کی پشت پر کھڑی ہے، یہ 2025 ہے اب پی ٹی آئی کو معاملات کو سیاسی بصیرت کے ساتھ لے کر چلنا چاہئے