نواز لیگ نے اقتدار کیلئے سیاست گروی رکھ دی،شریف فیملی کی پاور آخری ہچکیاں لے رہی ہے
کراچی (آن لائن)سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اقتدار کیلئے سیاست گروی رکھ دی،شریف فیملی کی پاور آخری ہچکیاں لے رہی ہے ۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز لیگ نے اقتدار کے لیے سیاست گروی رکھ دی،بیٹی وزیراعلیٰ، بھائی وزیراعظم، سمدھی کچھ اور بن گیا،شریف فیملی کی پاور آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے فوج سے غلط مقابلہ کیا،فوج سے آپ زیادہ دیر لڑ نہیں سکتے،نواز لیگ نے اقتدار کیلئے سیاست گروی رکھ دی۔