عوام اور ملک محاذ آرائی کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے:ملک کامران کی ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو
لاہور(آن لائن) ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت ملک کامران منیر نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک بھی ملاقات میں موجود تھے،ملک کامران منیر نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوانوں اور کاروباری طبقہ کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے۔حکومت،اپوزیشن ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پر آئیں، عوام اور ملک محاذ آرائی کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو مل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہو گا،اس موقع پر مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ ملک کامران منیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، مسلم لیگ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے واضع ایجنڈا رکھتی ہے،