اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں: عمر ایوب

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے  اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں، زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں،پیکا ایکٹ پر بلاول مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، یہ خود اس میں ملوث تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس  کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہیں۔ ہمارے نوجوان سپاہی و افسران شہید ہو رہے ہیں