لاکھ اختلاف سہی‘ ملکی بقا کیلئے سب ایک پیج پر ہیں: حافظ نعیم الرحمن

 ہم سب بھارت کو ہر قسم  کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت بزدلی نہ دکھائے
علمائے کرام کے جہاد کے اعلان کا مذاق نہ اڑایا جائے: آل تاجران غزہ جرگہ سے خطاب
پشاور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے  لاکھ اختلاف سہی لیکن ملکی بقا کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم سب بھارت کو ہر قسم جواب دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت بزدلی نہ دکھائے، اس بزدلی نے ہمیں یہاں پہنچا دیا ہے۔پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل تاجران غزہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیر میں پیش آنے والے سانحے میں بھارت کے خفیہ ادارے ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے مودی سامراج کو مسترد کردیا ہے اس لیے اب طاقت کا استعمال کیا جا ر ہاہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی رضامندی سے ہی منسوخ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیئے تاجروں کا شکر گزار ہوں، اسرائیل افواج بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں نسل کشی کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی۔، انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ اپنی مصنوعات بنائیں اور کارخانے لگائیں تاکہ ہم غیر مسلموں کی مصنوعات کا مقابلہ کرسکیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تاجر اپنی مصنوعات کے قیمتیں بھی مناسب رکھیں تاکہ لوگ خرید سکیں اس سے پا کستان کو بھی فائدہ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ علمائے کرام کے جہاد کے اعلان کا مذاق نہ اڑایا جائے، ایک ایک بندہ اگر بندوق اٹھا نہیں سکتا تو اپنے حکمرانوں کو تو مجبور کرسکتا ہے