قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے قازقستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم کا تعارف کرایا۔بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

یاد رہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز ان کی پاکستان آمد پر نور خان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں انہیں سلامی پیش کی۔ جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔