ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور پر کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیل اور ہول سیل مارکیٹس میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں:
پشاور:
ریٹیل قیمت: 190 سے 200 روپے فی کلو
2 ہفتے پہلے قیمت: 180 روپے فی کلو
ہول سیل قیمت: 179 روپے فی کلو
کراچی:
ریٹیل قیمت: 185 سے 200 روپے فی کلو
ہول سیل قیمت: 180 روپے فی کلو (2 روپے اضافہ)
کوئٹہ:
ریٹیل قیمت: 186 سے 190 روپے فی کلو
ہول سیل قیمت: 183 روپے فی کلو
حکومت کا اقدام:
قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.چینی درآمدی ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے
سیاسی مخالفت:
فواد حسن فواد (سابق نگران وزیر و قریبی ساتھی نواز شریف) نے
چینی کی درآمد کی حکومتی پالیسی پر تنقید کی
اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا
پس منظر:
تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی پیداوار میں کمی، ذخیرہ اندوزی اور درآمدی فیصلوں میں تاخیر جیسے عوامل چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ اگر حکومت فوری اور مؤثر اقدامات نہ کرے تو آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔