شبِ برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شبِ برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

آج شبِ برات ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جس کے موقع پر مساجد میں خصوصی شب بیداری، نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 عبادات کے دوران شہری اپنے گناہوں کی معافی طلب کر رہے ہیں اور آئندہ نیک عمل کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں داتا دربار، بادشاہی مسجد اور دیگر بڑی مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دے کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے ذریعے ایصالِ ثواب کر رہے ہیں، جبکہ کئی افراد نفلی روزے بھی رکھ رہے ہیں۔

سیکیورٹی کے انتظامات:
شبِ برات کے پیش نظر ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق حساس مقامات اور مساجد پر ایلیٹ فورس تعینات کی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں تعطیل:
شبِ برات کے موقع پر سندھ اور پنجاب میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بدھ 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔اہلِ ایمان اس بابرکت رات کو عبادت، توبہ و استغفار اور دعاؤں میں گزار کر روحانی سکون حاصل کر رہے ہیں۔