شبِ معراج آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شبِ معراج آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل، درود و سلام اور محافلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔ علمائے کرام واقعۂ معراج کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔شبِ معراج کے دوران ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔