فیصل آباد آن لائن فراڈ کیس: گرفتار 14 ملزم عدالت میں پیش

فیصل آباد(آئی این پی )سرمایہ کاری کی آڑ میں آن لائن فراڈ کے معاملہ میں گرفتار 14 ملزموں کو پانچ روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کر دیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار ملزمان کو سپیشل مجسٹریٹ ملک اشفاق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔