لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث لاہور سے 4 اور ملتان سے 10 ملز م گرفتارکر لئے، کارروائیوں کے دوران متعدد موبائل فون، سمز، جعلی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے، لاہور سے چار ملزموں محمد عامر، محمد اشفاق، محمد قمر اور امیر کریم کو گرفتار کیا گیا ،ملزموں نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے حاصل کئے تھے ، ملتان سے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزموں کو گرفتار کیا،جن میں محمد اصغر، عامر شہزاد، محمد کامران، رضوان طالب، ثاقب علی، کامران طالب، افتخار منظور، محمد عدنان، محمد سلطان اور محمد نعیم شامل ہیں۔