غیر ت کے نام پر قتل خلاف اسلام‘کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں(اسلامی نظریاتی کونسل)

خاوند کے مفقود الخبرہونے کی صورت میں بیوی دو سال‘ نفقے کی عدم ادائگی پرایک سال‘قید ہونے کی صورت میں تین سال ‘ ذہنی امراض پر ایک سال انتظار کے بعد فسخ نکاح کا دعوی کر سکتی ہے 
مقدس اوراق ری سائکلنگ کے مراحل سے گزارنے کی سفارش کی جاتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:چیئرمین علامہ راغب نعیمی
اسلام آباد (آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر ت کے نام پر قتل کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے کہاہے  کسی بھی حالت میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،کونسل نے قرآنی اوراق و مقدس اوراق کو  دگر عام اوراق سے الگ ری سائکلنگ کے مراحل سے گزارنے کی سفارش کی ہے۔سوموار کو کونسل کا اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بھارتی حمایت یافتہ  فتنہ ہندوستان اور فتن الخوارج کی طرف سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ چیئرمین کونسل نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہدا اور حال ہی میں وفات پانے والے سابق اراکین کونسل مولانا فضل الرحیم اور محمد جلال الدین ایڈوکیٹ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کونسل نے قانون انفساخ نکاح مسلمانان 1939 کے تحت اسباب فسخ نکاح کا جائزہ لیا  اور خصوصی پارلیمانی سب کمیٹی برائے جنسی شمولیت کی  تجاویز سے اصولی  طور پر اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ خاوند کے مفقود الخبرہونے کی صورت میں اگر بیوی کو عفت وعصمت کا مسئلہ ہو تو دو سال انتظار کے بعد بیوی فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ اسی طرح نفقے کی عدم ادائگی کی صورت میں  ایک سال کی مدت کے بعد فسخ کیا جاسکتا ہے۔ خاوند کے قید ہونے کی صورت میں تین سال بعد فسخ نکاح  کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔نامردی، فرائض زوجیت کی عدم ادائیگی  پر قدرت، ذہنی امراض یا دیگر امراض خبیثہ کی صورت میں ایک سال کی مدت  انتظار کے بعد فسخ نکاح کیا جاسکتا ہے۔ باپ دادا کی طرف سے بچپن کے نکاح میں اگر سوئے اختیار ثابت ہوجائے تو بھی فسخ نکاح کیا جاسکتا ہے۔ کونسل نے رحم کی پیوندکاری کے  متعلق استفسار میں قرار دیا کہ ایسی خاتون جو تولید کی  طبعی عمر گزار چکی ہو چند شرائط  کے ساتھ   اس کے رحم  کو بطور پیوندکاری منتقل کیا  جاسکتا ہے