ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے مسائل شامل ہیں، سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانا چاہیے تھی
سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اگر وزیراعلی وفاق سے بات نہیں کرتے توعوام کا نقصان ہوتا ہے:وزیر مملکت کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں جس میں خیبر پختونخوا کے مسائل شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانا چاہیے تھی، یہ ان کی ذمہ داری تھی، سہیل آفریدی کو پہلے آنا چاہیے تھا۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے اگر وزیراعلی وفاق سے بات نہیں کرتے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔وزیرِ اعظم سے سہیل آفریدی کی ملاقات، صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات سے آگاہ کیاانہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر کے دروازے مذاکرات کیلیے آج بھی کھلے ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے