عمران بالکل ٹھیک، بیرون ملک بھیجنا بہت دور کی بات :طلال

سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانی چاہیے تھی یہ انکی ذمہ داری
اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے عوام کا نقصان ہوتا ہے:وزیر مملکت داخلہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں جس میں خیبرپختونخوا کے مسائل شامل ہیں۔انہوں نے کہا سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانی چاہیے تھی، یہ ان کی ذمہ داری تھی، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔وزیرِ اعظم سے سہیل آفریدی کی ملاقات میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپیکر کے دروازے مذاکرات کیلئے آج بھی کھلے ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔