جنوبی افریقا کا ٹرمپ کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر ردعمل

جنوبی افریقا کا ٹرمپ کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر ردعمل

جنوبی افریقا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوسا نے اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ابھی تک کوئی زمین ضبط نہیں کی ہے اور وہ امریکی انتظامیہ سے زمینی اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا ایک آئینی جمہوریت ہے، جس کی بنیاد قانون کی حکمرانی، انصاف، اور مساوات پر ہے۔جنوبی افریقا کی وزیرِ خارجہ نالیدی پینڈور نے اس بیان میں کہا کہ ان کا ملک جو زمین ضبط کرنے کا قانون لے کر آیا ہے، وہ غیر معمولی نہیں ہے، اور ایسے قوانین کئی دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشیر جنوبی افریقا کی پالیسیوں کو آئینی جمہوری فریم ورک میں بہتر طور پر سمجھیں گے۔یہ تمام بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا نے ایک نئے بل پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت عوامی مفاد میں زمین ضبط کرنے کی کارروائیاں آسان ہوں گی۔ اس قانون کا مقصد نسلی تفاوت کو دور کرنا ہے جو 1994ء سے اب تک جاری ہے۔