لاہور: بہنوئی کو قتل کرنے والے سالا اور بھتیجا گرفتار

لاہور: بہنوئی کو قتل کرنے والے سالا اور بھتیجا گرفتار

لاہور کے گڑھی شاہو کے علاقے میں بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور اس کے بھتیجے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان طالب حسین اور مظہر نے معمولی جھگڑے پر محمد اقبال کو قتل کیا، جو طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کا استعمال کیا گیا۔پولیس نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے ذریعے سزا دلائی جائے گی۔