لاہور میں پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مجاہد اسکواڈ اور ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024ء کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کے لیے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ ملزم کا تعلق چلاس ویلی، دیامیر سے ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کے حوالے ہونے تک ملزم کاشف تھانہ شیرا کوٹ کی تحویل میں رہے گا۔