افغان نائب گورنر کے بیٹے کی فتنہ الخوارج میں شمولیت کا انکشاف

افغان نائب گورنر کے بیٹے کی فتنہ الخوارج میں شمولیت کا انکشاف

جنوری کے آخر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بدر الدین عرف یوسف بھی شامل تھا۔

 30 اور 31 جنوری کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن کے قبضے سے امریکی ساختہ نائٹ ویژن آلات اور اسنائپر رائفلز جیسے ہتھیار ملے۔ذرائع کے مطابق بدر الدین نے افغان طالبان کے تربیتی مراکز سے تربیت حاصل کی تھی اور بعد میں فتنہ الخوارج کا حصہ بن گیا تھا۔ پاکستان نے افغان حکام سے ان کی لاش کی واپسی کے لیے کئی بار درخواست کی، لیکن افغان حکام کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، جو افغان طالبان کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔