لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 85 سالہ لاپتہ بوڑھی خاتون اور 11 سالہ بچی کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق 15 کی کال موصول ہونے پر 85 سالہ لاپتہ خاتون شریفاں بی بی کو بحفاظت تھانہ لایا گیا11 سالہ فاطمہ والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے گھر سے باہر نکلی اور راستہ بھول گئی 11 سالہ فاطمہ اور بوڑھی خاتون کے ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی مصری شاہ پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے بوڑھی ماں اور 11 سالہ لاپتہ فاطمہ کو ورثاء سے ملوا دیاپولیس کی جانب سے بچی کے والد کو بچی سے محبت اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی