ایئرپورٹ فلائنگ سکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کیلئے استعمال ہوگا
مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک )مریدکے میں چھوٹے طیاروں کیلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کیلئے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ سکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کیلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔