کراچی (یواین پی) کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے کراچی کے ہوائی اڈے پر جہازوں کی دیکھ بھال کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کی ہے، اس حوالے سے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو ایئر کرافٹ مین ٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لیتے دیکھا گیا ہے، ایئرپورٹ تصاویر اور ویڈیو گرافی کرنا رازداری کی سنگین خلاف ورزی اور سکیورٹی کا معاملہ ہے