لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کی مسجد سے پنکھے چرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق مغلپورہ میں مسجد سے پنکھے چوری کرکے فرارہونے والے شخص کے خلاف 15 پر کال کی گئی ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے چوری شدہ 2 پنکھے برآمد ہوئیدورانِ تفتیش ملزم نے مختلف مساجد سے پنکھے چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ملزم حسن کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا گیا۔