ڈرگ گینگ گرفتار،سعودیہ میں بیگناہ قید پاکستانی خاندان رہا

عالمی گینگ کے کارندوں نے ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسایا تھا،رہائی پروزیرداخلہ نے گھر جا کر مبارک باد دی
 لاہور(کرائم رپورٹر)منشیات کیس میں سعودی عرب میں گرفتاربے گناہ خاندان کو محسن نقوی چھڑا لائے ، انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزم گرفتار ہوگئے ایئرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار ہوگئے ، سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے ،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ گئیخاندان کے افراد سے ملاقات کی ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھیوزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔محسن نقوی نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ،محسن نقوی نے کہا اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے۔ اے این ایف کی ٹیم نے اللہ تعالٰی کو راضی کیا ہے۔اے این ایف کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا۔ اسطرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتامتاثرہ خاندان نے کہا ہم آپ اور اے این ایف کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ متاثرہ خاتون نے محسن نقوی کے لیے روتے ہوئے دعائیں کیں۔