پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف صوابی میں یوم سیاہ منائے گی۔عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانئ نے مذاکرات کا اختیار انہیں دیا تھا اور حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے اسحاق ڈار کو منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے ہی جیل میں ملاقاتوں کے انتظامات بھی نہیں کر سکی، اور بلوچستان میں خراب حالات کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ایف سی جوان شہید ہوئے ہیں اور اس کے باوجود حکومت کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھا سکی۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اور پارٹی نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے جہاں عوام نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔