ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیاں بچا سکتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیاں بچا سکتا ہے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ 15 سالہ اعتزاز حسن کی قربانی نے نہ صرف اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کی زندگیوں کو بچایا، بلکہ پوری قوم کو ہمت اور بہادری کا ایک نیا معیار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اعتزاز حسن کا بے مثال عزم اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے ایک مثال بن چکا ہے اور ان کی جرات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ایک انسان کی ہمت پورے معاشرے کے لیے روشنی بن سکتی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اعتزاز کی شہادت نے یہ ثابت کیا کہ ایک شخص کا بہادری کا عمل دیگر لوگوں کی زندگیوں کو بچا سکتا ہے اور ان کی قربانی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعتزاز حسن کا غیر متزلزل عزم اور قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گی۔

اعتزاز حسن کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تھا اور انہوں نے 2014 میں دہشت گردوں کے حملے کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی تھی۔ ان کی یہ قربانی پاکستان کے تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کو حوصلہ دیا اور قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا۔