ٹرمپ کی کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی خواہش

ٹرمپ کی کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی خواہش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہوگا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہوگا۔اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی بات کی تھی، جس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جواب دیا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے آنے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔