لاہور(خصوصی رپورٹ) لیبارٹری آلات اور سامان مکمل نہ کرنے والے سکولوں میں امتحانی سنٹر نہیں بنے گا۔لاہور تعلیمی بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ لکھا دیا۔سرکاری و نجی سکولوں میں اکثر مطلوبہ آلات اور سامان نہیں ہوتا۔ امتحانات شروع ہونے سے پہلے لیبارٹری کا سامان پورا کیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فزکس، کیمسٹری ،بائیو اور کمپیوٹر سائنس کے لیے الگ الگ آلات اور سامان کی فہرست بھجوا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات سے قبل امتحانی مراکز کی انسپکشن ہوگئی۔ جن سکولوں کی لیبارٹریز میں آلات اور سامان پورا نہیں ہوگا وہاں سنٹر نہیں بنے گا۔