بارودی مواد ناکارہ بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

سپیشل برانچ کیلئے 16 کروڑ 50لاکھ مالیت کی ڈیوائسز خریدی جائیں گی
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے بارودی مواد کی نشاندہی و ناکارہ بنانے کے لئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ کے لئے 16 کروڑ 50لاکھ مالیت کی 10ایکسپلوڑو ڈی ٹیکٹو ڈیوائسز خریدی جائیں گی، خریدنے کے لئے تمام قواعد و ضوابط پورے کرلئے گئے۔پری کوالیفکیشن کے بعد متعلقہ فرم سے ڈیوائسزکی خریداری کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیوائسز خریداری کے بعد سپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی ، وی وی آئی پیز کی موومنٹ، کسی بھی اہم جگہ کی سرچنگ کی جا سکے گی۔دھماکا خیز مواد کی اطلاع پر جدید ڈیوائسز سے چیکنگ کی جائے گی۔