لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اہم فیصلے۔لاہور میں سمز لیبارٹری کے کلیکشن سنٹر کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین پروفیسر اسد اسلم خاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے سامنے ا?ئے ہیں۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ سمز کی ترقی کا سفر شروع کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں گرینڈ آف سمز بنانے کے ساتھ ایلومینائی کا دفتر بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سب سے اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے مختلف مقامات پر سمز لیبارٹری کے کلیکشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔