جنرل ہسپتال میں میڈیکل لیبارٹری پروفیشنلز ویک

 لاہور (خصوصی رپورٹ)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریادحسین نے لیبارٹری پروفیشنلز کو حقیقی ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا ان کی خدمات نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جو پس منظر میں رہ کر انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بیماریوں کی تشخیص اور مریض کے علاج میں لیبارٹری ٹیسٹ بنیادی اہمیت کے حامی ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال میں شعبہ پتھالوجی کے زیر اہتمام میڈیکل لیبارٹری پروفیشنلز ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد ،ڈاکٹر نازش ثقلین اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان رشید بھی موجود تھے۔