بورے والا (خصوصی رپورٹ)موٹر سائیکل رکشہ گینگ آئے روز خواتین کو لوٹنے لگے،نواحی گا ئوں 463ای بی کی رہائشی خا تون بازار میں شاپنگ کے لئے آئی تو مچھلی بازا ر سے رکشہ میں سوار ہو گئی جب رکشہ اے سی موڑ کے قریب پہنچا تو رکشہ ڈرائیور نے خا تون کو یہ کہہ کر زبردستی اتاردیا کہ وہ کہیں اور جانے لگا ہے ،خا تون نے اپنا پرس چیک کیا تو پرس میں موجود ڈیڑھ لاکھ نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کی ساتھی خا تون چوری کر کے لے جا چکی تھی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔