وارداتیں،شہریوں سیلاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے

گارڈن ٹائون سے شاہد ،بھاٹی گیٹ سے ساجد ، طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے،تین موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ،ڈیفنس سی میں وجاہت سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ، گجر پورہ میں عامر سے 3 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ، نواب ٹائون میں پرویز سے 3لاکھ روپے اور موبائل ، اسلام پورہ میں گل زمان سے اڑھائی لاکھ روپے، موبائل فون،نوانکوٹ میں مجید سے 15 ہزار روپے اور موبائل،چوہنگ میں عامر سے 20 ہزار چھین لئے گئے،گارڈن ٹائون سے شاہد ،بھاٹی گیٹ سے ساجد اور لیاقت آباد سے طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔