لاہور: غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی )لاہور میں غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق لاہور کے شہر کوٹلی کے علاقے تھانہ نکیال میں غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی عدیل لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں کی عزت اچھالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ متنازع سوشل میڈیا سٹار سنبل ملک کی ایک متنازعہ ویڈیو آن لائن منظر عام آئی ہے، جس کے بعد ٹک ٹاکر شہ سرخیوں میں ہیں۔