فلم کے قابل اعتراض مناظر پر سہیل سمیر نے معافی مانگ لی

یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانے منصوبے کا حصہ تھا، یہ ایک شارٹ فلم تھی:اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکار سہیل سمیر نے اپنی شارٹ فلم دوسری عورت کے قابل اعتراض مناظر پر تفصیلی معذرت جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ 10سال پرانے سین تھے لیکن اب اس کے کچھ سین دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں سہیل سمیر نے کہا کہ یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانے منصوبے کا حصہ تھا، یہ ایک شارٹ فلم تھی اور اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ماضی میں کیا گیا کوئی کام مستقبل میں اس طرح دوبارہ سامنے آسکتا ہے۔سہیل سمیر نے اعتراف کیا کہ ایسا مواد تخلیق یا کم از کم مجھے اس میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس واقعے نے سوچنے پر مجبور کیا کہ اگر ایسا مواد ان کے اپنے گھر کے کسی فرد سے متعلق سامنے آتا تو وہ کیسا محسوس کرتے۔اداکار نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی اور درخواست کی کہ انہیں صرف ماضی کی ایک غلطی کی بنیاد پر نہ پرکھا جائے بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جائے جو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔