قابل اعتراض مواد درجنوں سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک

 نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز
 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کیلئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات کرتے ہوئے نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی مرتبہ سائبر پٹرولنگ یونٹ ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔قابل اعتراض سوشل میڈیا موادکی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا