لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس کا احسن اقدام/گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔ترجمان کے مطابق دوران پٹرولنگ مزنگ پولیس کو چھ سالہ بچہ پریشان حال روتا ہوا ملا، ہلال خان گھر سے چیز لینے کے لیے نکلا اور راستہ بھٹک گیا۔ پولیس نے بچے کی دادرسی کی اور والدین کا پتہ لگا کر بچے کو والد کے حوالے کیا ،لخت جگر کی بحفاظت واپسی پر بچے کے والد نے مزنگ پولیس سے اظہار تشکر ادا کیا، اس موقع پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔