ایک بار پھر کشمیر کی تحریک منظم کرنیکی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان

 کشمیریوں کی آزادی کیلئے متحدہ جدوجہد جاری رکھیں گے، مظفر آبا دمیں کشمیر مارچ سے خطاب
مظفر آباد( آئی این پی) میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر کشمیر کی تحریک منظم کرنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کی آزادی کیلئے متحدہ جدوجہد جاری رکھیں گے، ذمہ دار قوم ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی نے مظفر آبا دمیں کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کی بات کی جا رہی ہے، کشمیریوں کی آزادی کیلئے متحدہ جدوجہد جاری رکھیں گے، ذمہ دار قوم ہیں کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے متحدہ جدوجہد کی جائے، کشمیری پاکستان بھر میں آزادی سے کام کرسکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہندو توا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں کریں گے، غیرت مند لوگ آگے بڑھ کر بزور شمشیر آزادی حاصل کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کشمیر کا یہ حصہ جہاد کے ذریعے آزاد کرایا تھا، مقبوضہ کشمیر بھی جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا حق ہے، خیرات نہیں چاہتے، روزگار، بجلی اور پانی کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔