کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے:حافظ نعیم الرحمان

پاکستان ا علان کرے  ہمارا جوہری پروگرام بنگلہ دیش کے تحفظ کیلئے ہے
 لوگ آرمی چیف سے ناراض ہوکر ملک توڑنے کی باتیں کرتے ہیں:کشمیر کانفرنس سے خطاب
    لاہور(خصوصی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ محض سیاسی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانیوں کرا کے کشمیریوں سے جان نہ چھڑائی جا ئے، کشمیر تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے ہرصورت تکمیل تک پہنچانا ہوگا، بھارت سے آلو،پیاز، ٹماٹر کی تجارت سے کشمیر آزاد ہوگا اور نہ ہی صرف کشمیر کمیٹی سے مسئلہ حل ہونے والا ہے، کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے لڑنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے، فلسطین کی مثال سے ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوتے، مقبوضہ کشمیر بھی بزور شمشیر ہی آزاد ہوگا، حکومت کشمیر پر اے پی سی بلائے، کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ مسلسل حکومت کے سامنے رکھ رہی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘انہوںنے کہا  پاکستان کے اندر بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کتنی کاروائیاں کی ہیں، اسلام آباد اس پر کیوں خاموش ہے؟ اسی طرح جنرل (ر) باجوہ کی کشمیر پر سودے بازی  کے حوالے سے آنے والی باتوں پربھی وضاحت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسی آرمی چیف سے ناراض ہوجاتے ہیں تو ملک توڑنے کی باتیں کرنے لگتے ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہیں رہنا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ اعلان کرے کہ ہمارا جوہری پروگرام بنگلہ دیش کے تحفظ کے لیے ہے